مرغی کی قیمتوں میں اضافہ
فائیل فوٹو
August, 5 2025
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت اور زندہ مرغی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث صارفین کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 60 روپے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 40 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں اس وقت مرغی کا گوشت تقریباً 650 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 440 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جو کہ سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہے۔ سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 615 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 404 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا موٹر سائیکل سی ڈی 70 کا نیا ماڈل آگیا
پولٹری انڈسٹری کے کے مطابق، قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی ہے۔
سحر و افطار اوقات
16 March 2026, 26th Ramadan
ضرور پڑھیں