سونے کی فی تولہ قیمتوں میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔

جیولرز ایسو سی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ملکی صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 3ہزار 430روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ بازار میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی اونس قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں فی اونس 3 ہزار 375 ڈالرز کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 259 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ آج 100انڈیکس ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے بعد دوبارہ منفی زون میں آگیا، صبح کے سیشن میں انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کے قریب اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 716 پوائنٹس کو چھونے کے بعد نیچے آیا۔