
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 58 ہزار400 روپے ہو گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 2 لاکھ 78 ہزار 294 سے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونا مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ہزار 400 ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے سونے کی طلب میں اضافہ کر دیا ہے، اسی رجحان کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں، جس کا براہ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی اور درآمدی لاگت میں اضافے نے بھی سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔
عوام نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سونا (گولڈ) اب صرف امیروں کی چیز بن چکا ہے، متوسط طبقے کے لوگ تو خواب میں بھی سونا خریدنے کا نہیں سوچ سکتے، سونے کی خریداری اب ممکن ہی نہیں رہی، ہر روز قیمت بڑھتی ہے، کوئی کنٹرول نہیں۔