
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اور یہ پہلی بار 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضھ رہے کہ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق عالمی بازار میں سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 2792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھا، جب فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہعالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی اقتصادی حالات اور مالیاتی غیر یقینی صورتحال ہے، جس کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مالی دباؤ بڑھا ہے۔