ڈالر سستا، روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
Dollor Decreasing
لاہور: (ویب ڈیسک) سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے باعث ملکی ذخائر روز بہ روز کم ہوتے جا رہے ہیں، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا روپے پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

مگر اس افراتفری کے عالم میں خوشی کی بات یہ ہے کہ سٹیٹ بینک سے اچھی خبر آئی ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 18 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، امریکی ڈالر 278 روپے اور 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے اور 277 روپے 70 پیسے میں خریدا جا رہا ہے۔

 

اس کے بعد یورو تھا جس کی شرح فروخت 301.64 روپے تھی اور شرح خرید 301.09 روپے تھی، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت کے لیے 362 روپے 34 پیسے خرید کے لیے 361 روپے 69 پیسے تھی۔

علاوہ ازیں، امارتی درہم کی قیمت فروخت 76 روپے 29 پیسے اور قیمت خرید 76 روپے 16 پیسے تھی، سعودی ریال کی فروخت 74 روپے 11 پیسے پر ہوئی جبکہ اسے 73 روپے 97 پیسے پر خریدا گیا۔