ہونڈا سی ڈی 70 تین رنگوں میں متعارف، قیمت برقرار

August, 19 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) ہونڈا اٹلس نے اپنی مقبول ترین موٹر سائیکل، ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل 2025 ءمیں تین رنگوں، سرخ، نیلے اور کالے میں پیش کیا ہے۔
یہ بائیک، جو پاکستان میں ہمیشہ سے صارفین کی پسندیدہ رہی ہے، اس بار بھی اپنے مخصوص ڈیزائن کے ساتھ لانچ کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہونڈا سی ڈی 70 کے اس نئے ماڈل میں تبدیلیاں صرف سٹیکر کی حد تک محدود ہیں، جبکہ کمپنی اسے ایک جدید موٹر سائیکل قرار دے رہی ہے۔
تاہم، صارفین اس بائیک کی ری سیل اور پارٹس کی دستیابی کے باعث اسے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
قیمت کے حوالے سے، ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ پچھلے ماڈل کے برابر ہے اور قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ڈیلرشپ کے مطابق، سرخ ہونڈا سی ڈی 70 کی بکنگ کے بعد 4-5 دن میں ڈلیوری ممکن ہے، جبکہ کالے رنگ کی بائیک کے لئے ایک ہفتے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ نیلے رنگ کی بائیک فوری طور پر اسٹاک میں دستیاب ہے۔
یہ بائیک ان صارفین کے لیے ایک بہترین آپشن ہے جو سادگی، پائیداری، اور معقول قیمت میں ایک قابل اعتماد موٹر سائیکل چاہتے ہیں۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025