سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Image
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

 پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کی حیران کن کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے،  اس کے علاوہ آج 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کم ہو کر تقریباً ایک لاکھ 98 ہزار ہوگئی ہے۔

بات کی جائے عالمی بازار کی تو عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہوکر 2390 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہا۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی قیمت 2386 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں اتار چڑھاو عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی مانگ اور عالمی اقتصادی حالات کی وجہ سے ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بھی اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل ہو رہی ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں اضافہ سرمایہ کاروں اور خریداروں دونوں کے لئے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں کی قیمتوں میں اس رجحان کے جاری رہنے کی توقع ہے، جس سے مستقبل میں مزید تبدیلیاں ممکن ہیں۔