پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ رک گیا
Image
اسلام آباد:(سنونیوز)ادارہ شماریات نے گذشتہ مالی سال کی درآمدات اور برآمدات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ مالی سال 2023-24 ءکے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 16 ارب 65 کروڑ ڈالر کی رہیں۔
 
ٹیکسٹائل برآمدات کی تفصیلات:
 
مالی سال 2022-23 ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 16 ارب 50 کروڑ ڈالر تھیں۔
 
نیٹ وئیر: مالی سال 2023-24 ءمیں نیٹ وئیر کی برآمدات 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2022-23 ءمیں یہ 4 ارب 43 کروڑ ڈالر تھیں۔
 
بیڈ وئیر: مالی سال 2023-24 ءمیں بیڈ وئیر کی برآمدات 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2022-23 ءمیں یہ 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھیں۔
 
ریڈی میڈ گارمنٹس: مالی سال 2023-24 ءمیں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 2 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 56 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2022-23 ءمیں یہ 3 ارب 49 کروڑ ڈالر تھیں۔
 
ٹاول: مالی سال 2023-24 ءمیں ٹاول کی برآمدات 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 5 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2022-23 ءمیں یہ 99 کروڑ ڈالر تھیں۔
 
دیگر مصنوعات کی برآمدات:
 
کیمیکل اور فارما: مالی سال 2023-24 ءمیں کیمیکل اور فارما کی برآمدات 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 49 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2022-23 ءمیں یہ 1 ارب 38 کروڑ ڈالر تھیں۔
 
فٹبال: مالی سال 2023-24 ءمیں فٹبال کی برآمدات 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 25 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2022-23 ءمیں یہ 23 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تھیں۔
 
مجموعی برآمدات:
 
مالی سال 2023-24 ءمیں ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم نیٹ وئیر کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی ہے۔
 
 بیڈ وئیر، ریڈی میڈ گارمنٹس، ٹاول، کیمیکل اور فارما، اور فٹبال کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
 
 ادارہ شماریات کے مطابق، یہ اعدادوشمار ملکی معیشت کی موجودہ حالت کو ظاہر کرتے ہیں اور آئندہ مالی سال کے لئے مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔