نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا میواسپتال کادورہ
Image

لاہور:(سنونیوز)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میواسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی بلاک میں بنائے گئے نرسنگ کاؤنٹر، ماڈل روم، کنسلٹنٹ روم اور واش روم کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کو سراہا۔وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے میو اسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کی متعلقہ افسران کو بلا کر شاباش دی۔

وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ماڈل روم اور آئی سی یو کے لئے جدید بیڈ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔اسپتالوں میں نئے جدید بیڈز کے حوالے مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے سرجیکل ٹاور میں سنٹرل جیل کوٹ لکھپت سے علاج کے لئے لائے گئے قیدیوں کی عیادت کی، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے قیدیوں کو گلدستے بھی دیئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ زیر علاج ہر قیدی کے پاس گئے اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ قیدیوں نے علاج کرانے پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ذاتی دلچسپی لیکر ہمارا علاج کرایا، اللہ تعالیٰ آپ کو جزا دے۔

وزیر اعظم نے میو اسپتال کے ریڈنگ روم کا بھی دورہ کیا اور ریڈنگ روم میں مطالعہ کے لئے فراہم کردہسہولتوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ریڈنگ روم میں موجود ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور انہیں مزید محنت کی تلقین کی۔

صوبائی وزراء، ڈاکٹرجاوید اکرم، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل گنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میواسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage