سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری
10/31/2023 4:54
اسلام آباد:(سنو نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، وکلا کی سب سے بڑی اور طاقتور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
صدراتی نشست پر شہزاد شوکت اور میاں عبد القدوس کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے، پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، سپریم کورٹ بار کے مجموعی ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 7 سو 56 ہے۔
لاہور میں سب سے زیادہ 1 ہزار 3 سو 48 ووٹرز ہیں، سپریم کے پانچ نشستوں پر 20 امیدوار میدان میں ہیں، پنجاب کے نائب صدر کی نشست پر دو امیدوار آمنے سامنے ہیں، سیکرٹری کی نشست پر علی عمران سید اور سلمان منصور مدمقابل ہیں۔
سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے ووٹ کاسٹ کر دیا، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ووٹ کاسٹ کر دیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔
ملتان میں ہائیکورٹ بار میں پولنگ کا عمل 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہےگا، آج سپریم کورٹ بار کے 243 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، صدارت کی نشست پر میاں عبد القدوس اور شہزاد شوکت کے درمیان مقابلہ ہو گا، سیکرٹری کی نشست پر علی عمران سید اور سلمان منصور کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
سندھ کی نائب صدر اور منیجنگ کمیٹی کی دو نشستوں پر مقابلہ ہوگا، سندھ کی نائب صدر کی ایک نشست پر تین خواتین سمیت 4 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ایگزیکٹوکمیٹی کی دونشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔
نائب صدرکی ایک نشست پر عابدہ پروین چنڑ،سیفی علی خان، سمیہ فیض درانی اور صفدر کھوکھر کے مدمقابل ہیں، ایگزیکٹو کمیٹی کی دو نشستوں پر 4 امیدوار عبدالقادر لغاری، دلبرخان لغاری، منہاج السلام فاروقی اور محمد وسیم شاہ میدان میں ہیں ۔
سندھ کے 6 سو 70 وکلا ووٹر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کی نگرانی سندھ بار کونسل میں وائس چیئرمین کریں گے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد بار کو سیاسی جماعتوں کا آلہ کار نہیں بننے دیں گے جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار میاں عبدالقدوس کہتے ہیں منتخب ہو کر وکلاء سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage