اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا
Image

کراچی:(سنونیوز)ڈالر کی قدر میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوجانے کےبعد ڈالر 283 روپے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا تاہم کرنسی مارکیٹ میں دیگر کرنسی کی بات کی جائے تو یورو 298 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر مستحکم رہا۔

ڈالر کی قیمت میں جہاں ایک طرف اضافہ دیکھنے کو ملا وہیں دوسری طرف اماراتی درہم 30 پیسے کمی کے بعد 79.20 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75 روپے 50 پیسے کا ہوگیاہے۔

گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا، انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 43 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ گذشتہ ہفتے ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسرے ممالک کی کرنسی کو دیکھیں تویورو بھی 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 343.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 79.50 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی پانچ ہفتوں سے قائم اجارہ داری کو بڑا دھچکا لگا۔ ڈالر نے دو ہفتوں سے جو سر اٹھانا شروع کیا ، اس سے روپے پر دباؤ بڑھ گءا۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں عدم توازن کے باعث اس ہفتے بھی ڈالر مسلسل مہنگا ہوتا رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 77 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپیہ مہنگا ہو کر 281 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔