سردیوں میں چقندر اور گاجر کا جوس پینے کے فائدے
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان میں سردیوں کی آمد آمد ہے۔ اس موسم میں جسم کی قوت مدافعت کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ چقندر اور گاجر کا رس پی سکتے ہیں۔ اس سے جسم کو 5 زبردست فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

کینسر میں فائدہ مند:

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں چقندر اور گاجر کا جوس پینے سے کینسر پر قابو پانے میں بہت مدد ملتی ہے۔ اس میں کئی ایسی اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرتی ہیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول:

جو لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں انہیں سردیوں میں گاجر اور چقندر کا جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم کی وجہ سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے۔

وزن میں کمی:

جن لوگوں کو موٹاپے کا مسئلہ ہے وہ روزانہ ایک گلاس چقندر اور گاجر کا رس پی لیں۔ فائبر اور کم کیلوریز کی موجودگی کی وجہ سے جسم چکنائی کو کم کرکے فٹ ہوجاتا ہے۔

خون کی کمی دور:

چقندر اور گاجر کو خون کی کمی کے شکار افراد کے لیے علاج کہا جاتا ہے۔ ان دونوں میں فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں خون بننے کی رفتار کو بڑھاتا ہے۔

نظام ہاضمہ:

ماہرین کے مطابق گاجر اور چقندر میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتا ہے۔ یہ بدہضمی، قبض اور گیس جیسے مسائل کو دور کرتا ہے۔