ثانیہ اور شعیب ملک کی بیٹے کی سالگرہ پر تصاویر وائرل
Image
ثانیہ اور شعیب ملک کی بیٹے کی سالگرہ پر تصاویر وائرل
دبئی: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ کے موقع پر تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر اذہان کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ کیں۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بیک گراؤنڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں شعیب ملک نے بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’ہیپی برتھ ڈے بیٹا، بابا لووز یو‘ اور پھر اس کے سامنے انہوں نے دل کا ایموجی لگایا۔ HAPPY BIRTHDAY Beta... Baba loves you ❤️ pic.twitter.com/pT3GdIv5l8 — Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) October 29, 2023 سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی جانب سے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے جہاں اذہان کیلئے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں کچھ لوگ نے ان کے نجی معاملات پر بھی بات کی۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں۔ ثانیہ مرزا کیساتھ طلاق کی افواہیں، شعیب ملک سچ زبان پر لے آئے دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔ کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی تھی۔ تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دونوں میاں بیوی اس لیے ایک ساتھ نہیں دکھائی دیے، کیوں کہ دونوں کی اپنے اپنے ممالک میں کچھ مصروفیات تھیں۔ ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر شعیب ملک نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئی تھیں۔