پولیو کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز
Image
لاہور:(سنو نیوز) پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز ہو گیا، مہم کا انعقاد پنجاب کے چار اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔ لاہوراور راولپنڈی میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی ،شیخوپورہ، راجن پور میں مہم پانچ روزکی ہو گی جبکہ کوئٹہ، کراچی میں وائرس کی نشاندہی کے بعد راجن پور کو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لاہور سے آبادی کی نقل و حمل کی بدولت شیخوپورہ کو مہم کا حصہ بنایا گیا ہے،32 ہزار پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہونگے،لاہور میں 14 ہزار پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں،راولپنڈی میں 7 ہزار ورکر مہم کا حصہ، شیخوپورہ میں 7 ہزار ورکر مہم کا حصہ جبکہ راجن پور میں 4 ہزار ورکر مہم کا حصہ ہونگے۔ سربراہ انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کے 42 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، لاہور میں 20 لاکھ 85 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،راولپنڈی میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کوٹ ڈیجی میں خسرہ کی وبا بے قابو، تین بچے انتقال کرگئے خضر افضال نے کہا کہ راجن پور میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،بیرونی وائرس سے پنجاب کو خطرات ہیں، پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنےکے لئے کوشاں ہیں، صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔ داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں گے، ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں،پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔ دوسری جانب پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 131 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 9180 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 3861 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں گذشتہ روز 55 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2242 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گذشتہ روز 32 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 942 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گذشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 737 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 25 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage