کرکٹ ورلڈکپ2023:بھارت کے ہاتھوں شکست،دفاعی چیمپئن ورلڈکپ سے باہر
Image

لکھنو:(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں بھارت دفاعی چیمپئن انگلیںڈ کو 100 رنز سے شکست دے دی،230 رنز کے تعاقب میں انگلیںڈ کی پوری ٹیم 34 اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمد شامی کی 4 وکٹیں۔

England vs India Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا انتہائی مایوس کن آغاز کیا گیا،جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ میلان بالترتیب 14 اور 16 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،جو رووٹ اور بین اسٹوکس بنا کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔کپتان جوز بٹلر 10 رنز بناکر کلدیپ یادو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

انگلیںڈ کی جانب سے لیام لیونگسٹن نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ ٹیل اینڈرز 29 رنز کا مجموعی اسکور بناکر آئوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4،بمراہ نے 3،کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ جڈیجا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے انگلیںڈ کو ہرا کر ورلڈکپ میں مسلسل چھٹی فتح حآصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ انگلینڈ کو ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست ہوئی جس کے بعد انگلیںڈ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات دم توڑ گئے ہیں۔

بھارت کی بیٹنگ لائن کو انگلش بائولرز نے مشکل سے دوچار رکھا،کپتان روہت شرما چوکے چھکے لگانے میں کامیاب رہے،انہوں نے 10 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے تاہم شبمن گل،ویرات کوہلی اور شریاس ائیر ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر پویلین لوٹ گئے،وکٹ کیپر کے ایل راہول اور سوریا کمار نے بالترتیب 39 اور 49 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعی ٹوٹل بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انگلیںڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 3 جبکہ کرس ووکس اور عادل رشید نے 2 2 وکٹیں حاصل کی ،مارک ووڈ کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

  بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور پہلے پانچ میچ جیت کردس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہےجبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور وہ پانچ میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ خیال رہے کہ نڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، سری لنکا نے 157 رنز کا ہدف 25 اوور میں حاصل کرلیا تھا۔ انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو سود مند ثابت نہ ہو سکا، انگلینڈ کی ٹیم نے میدان میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بات کی جائے تو جونی بیرسٹو 30، ڈیوڈ ملان 28، جوئے روٹ 3، کپتان جوز بٹلر 8، لیام لیونگ سٹون 1، معین علی 15، کرس ووکس صفر، ڈیوڈ ویلے 14، عادل راشد 2 اور مارک ووڈ بس 5 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 3 جبکہ کاسن راجیتا اور اینجلو میتھیوز نے دو، دو اور مہیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔