ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی سرزمین پر تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ ہوئی،تکنیکی خرابی کے باعث مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی جسے قبول کرکے طیارے کو سعودی عرب میں اترنے کی اجازت دی۔
تفصیلا ت کے مطابق مشرقی ملک سیشلز سے اڑان بھرنے والے طیارے کی منزل اسرائیل کا دارلحکومت تل ابیب تھی تاہم پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارے میں تکنیکی خرابی کا علم ہوا ،ا س دوران طیارہ سعودی عرب کے قریب تھا تو پائلٹ کی جانب سے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی ۔
سعودی شاہی خاندان کی جانب سے اسرائیلی مسافر جہاز کو نہ صرف سعود ی عرب لینڈ کرنے کی اجازت دی گئی بلکہ اس جہاز میں موجود تمام تر مسافروں کو جدہ کے ہوٹل میں قیام بھی کروایا گیا اور ان کی بہترین طریقے سے خاطر تواضع کی گئی جسے مسافروں نے خوب سراہا۔
سعودی شاہی خاندان کے اس شاندار اقدام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی سعودی رائل فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی جانوں کی حفاظت اور ان کے پُرتپاک استقبال کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے تاحال اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن اس حوالے سے امریکی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،اس حوالے سے یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ چند ماہ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کو تسلیم کرلیں گے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی و تجارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں تاہم سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی کو فلسطین کے دو ریاستی حل سے مشروط کیا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage