سرکاری ملازم معطل ہوجائے تو اپنی نوکری کیسے بحال کرا سکتا ہے؟
Image

لاہور: (سنو ڈیجیٹل) ہم میں ہر کوئی کسی نہ کسی ادارے سے منسلک ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں ہر ادارے کی کچھ پالیسز ہوتی ہیں جن پر عمل کرنا سب کے لیے ضروری ہوتا ہے ۔ اگر کوئی ادارے کا قانون توڑے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں کسی ناکردہ عمل کی سزا ملتی ہےیعنی نہ تو ہم نے کوئی غلطی کی ہوتی ہے اور نہ کسی جرم میں ملوث ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں سزا دے دی جاتی ہے مثلاً نوکری سے معطل کردیا جاتا ہے ۔

اس طرح کی پریشانی سے کبھی نہ کبھی یا تو ہم خود گزرتے ہیں یا ہمارے ارد گرد کے لوگوں میں سے کوئی اس صورتحال سے دو چا ر ہوتے ہیں۔

آج سنو گائیڈ ٹو لائف میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر کوئی سرکاری مازم اس صورتحال سے گزرے تواسے کیا کرنا چاہیےجس کی آ گا ہی ہونا ہم سب کےلیے ضروری ہے تاکہ اگر خدا نخواستہ ہمیں یا ہمارے کسی عزیزکو ایسا مسئلہ پیش آئے تو ہم اسے با آسانی ڈیل کر سکیں ۔ تو اب ا ٓپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنی معطلی کیسے ختم کروا سکتے ہیں؟

اگر آپ کسی سرکاری ادارے میں کام کرتے ہیں تو اس ادارے کی ایک مجاز اتھارٹی ہوتی ہے۔ اس کے سامنے آپ اپنی درخواست دائر کریں گے، اگر وہ اتھارٹی آپ کی معطلی ختم کردے تو پھر تو ٹھیک ہے لیکن اب یہاں پر سوال یہ بنتا ہے کہ اگر اتھارٹی بھی آپ کی بات نہیں مانتی تو پھر آپ کس قانون کو فالو کر سکتے ہیں ؟

تو ایسی سچویشن میں آپ ہائی کورٹ میں 199 آرٹیکل کے تحت جسے ہم پبلک لیٹی گیشن یا مفاد عامہ کہتے ہیں جو کہ (بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ )کرتا ہے، اس کی درخواست دائر کرتے ہیں۔ تب اگر ہائی کورٹ سمجھے کہ آپ کا کیس جو ہے وہ لیگل رائٹس کے تحت ٹھیک ہے تو وہ آپ کی معطلی ختم کر دے گی۔

ہائی کورٹ تک جب بات جاتی ہے تو ایک جج آپ کی بات سنتا ہے لیکن فرض کریں کہ ہائی کورٹ بھی آپ کی بات نہیں سنتی تو آپ کیا کریں گے؟ تب آپ اپیل دائر کریں گے اور اپیل میں آپ کا کیس دو رکنی بنچ یعنی دو ججز سنیں گے۔

اگر وہ بھی ریلیف نہیں دیتے تو پھر آپ اپنا کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں ۔ عام طور پر وہاں سے ریلیف مل جا تا ہے لیکن اگر وہ بھی فیصلہ آپ کے خلاف دے دیں تو آخری مرحلہ یہ ہے کہ آپ نظر ثانی یعنی رویو پیٹیشن دائر کریں گے جس میں آپ یہ ریکویسٹ کر رہے ہوتے ہیں کہ ایک دفعہ اپنا فیصلہ دوبارہ دیکھ لیں ۔ تو اس سارے پروسیس کے تحت آپ اپنی معطلی ختم کروا سکتے ہیں ۔