انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کا بڑا اقدام
Image

لاہور:(سنونیوز)انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک افراد کی گرفتاری اور نسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں ایف آئی اے لنک دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ترکی ، یو اے ای، ملائشیا،سپین، اٹلی میں قائم کئے جائیں گے،انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے کلوز کوارڈینیشن کے لئے دفاتر بنائے جائیں گے۔ایف آئی اے کے افسران کی ان ممالک میں تعیناتیاں بھی کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹر پول سے بھی مدد لی جائیگی۔ لنک دفاتر انسانی سمگلروں کے گروہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کریں گے۔

لنک دفاتر کے افسران پاکستان سے غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کریں گے، ان افسران کے ذمہ امیگریشن سے متعلق دیگر سرگرمیوں کو بھی مربوط کرتے ہیں۔

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی بارہویں ریڈ بک جاری کر دی، ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/07/10/2023/crime/46974/

انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کو 20, گجرانوالہ زون کو 71, فیصل آباد زون کو 12، ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں۔

اسلام آباد زون کو 34, کراچی زون کو 12, بلوچستان اور کے پی زون کو 2، 2 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کراچی زون نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کیا ہے جن کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئے اے کی جانب سے ایجنٹوں کا بینک ریکارڈ، سفری ریکارڈ اور رشتے داروں کے حوالے سے بھی ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے آرمی چیف کی ہدایت پر ملک بھر میں کرنسی سمگلرز اور ہنڈی حوالہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں ڈالر کی سمگلنگ میں کمی ہوئی ہے اور ڈالر کی قیمت میں بھی ٹھہرائو آیا ہے ۔