غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے: آرمی چیف
Image

راولپنڈی: (سنو نیوز) پاک فوج کےسربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انسانی ہمدردی کے تحت اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے راہداری کھولے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کےتحفظ اوربین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نےجی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے غزہ جنگ میں اسرائیلی افواج کے بے گناہ شہریوں پر بے لگام تشدد اور اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیل کے شہری آبادی، سکولوں، جامعات، امدادی کارکنون اور ہسپتالوں پر مسلسل حملے انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی انسانیت کے خلاف کھلے عام سنگین جرائم کا ارتکاب ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسرائیل کا خودغرضانہ اورتنگ نظریےکےتحت یہ وحشیانہ جبرہے۔ عالمی برادری اسرائیلی فورسزکی طرف سےطاقت کےغیرقانونی استعمال کوروکے۔ غزہ سےفلسطینیوں کی جبری بےدخلی سنگین جرم ہے۔

انہوں نے غزہ کیلئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کےتحفظ اوربین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے۔ آرمی چیف نے1967ء سےپہلےکی سرحدوں کی بنیادپرقائم فلسطینی ریاست کی اصولی حمایت کےعزم کااعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غزہ میں تشددکی نئی لہرانسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں اورمسجداقصیٰ کی بےحرمتی کاتسلسل ہے۔ اس جنگ کودہشت گردی کیساتھ جوڑنانادانی ہوگی۔