29 November 2023

Homeدلچسب اور عجیبرس گلے نہ ملنے پر شادی میں لڑائی،6 افراد زخمی

رس گلے نہ ملنے پر شادی میں لڑائی،6 افراد زخمی

لڑائی کا سبب بننے والے رس گلے

رس گلے نہ ملنے پر شادی میں لڑائی،6 افراد زخمی

آگرہ:(ویب ڈیسک )شادی بیاہ کی تقریبات میں لڑائی جھگڑے تو معمول کی بات ہے لیکن اترپردیش میں ہونے والی ایک شادی میں رس گلے نہ ملنے پر لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ شمس آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا،مقامی ایس ایچ او کے مطابق اتوارکو برج بھان کشوا نامی شخص کے گھر پر شادی کا فنکشن تھا۔ اس موقع پر دیگر پکوانوں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے لیے رس گلے بھی رکھے گئے تھے جو مہمانوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کم پڑگئے۔

رس گلے نہ ملنے پر ایک فنکشن میں آنے والے ایک شخص نے میزبانوں پر طنزیہ فقرے کسنے شروع کردیے جس کی وجہ سے لڑائی ہوگئی جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔

ایس ایچ اوانیل شرما کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اورا س واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ برس اعتماد پور میں رونما ہوا تھا جب شادی کی تقریب میں مٹھائی کم پڑجانے پر ہونے والی لڑائی میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

Share With:
Rate This Article