اعتماد ہے الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروائے گا: آصف زرداری
11/19/2023 6:59
کراچی؛(سنو نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی اس کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔
سابق صدر نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کروائے گا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ کسی ایک جماعت کی حکومت نہیں بننے جا رہی ہے، پنجاب میں 120 یا 125 سیٹیں حاصل کریں گے، جنوبی پنجاب کے 46 میں سے 35 حلقوں میں جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے ہی شیڈول جاری ہوا انتخابی مہم کا سلسلہ شروع کریں گے، بلاول بھٹو صرف تنقید کر رہے ہیں، حل نہیں بتا رہے، ہم تنقید کا برا نہیں مناتے، ہمت اور جرات کے ساتھ جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، ہم نے وہ نہیں کیا جو آج کل سیاست میں ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوا توعوام نقصان اٹھائیں گے:بلاول بھٹو
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اکثریت کس کو ملے گی، اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، ایک ایسی قیادت سامنے آئے جو ملک کو بحران سے نکال سکے، گذشتہ 4 سال میں اپوزیشن کو کہا گیا چھوڑوں کا نہیں، جنوبی پنجاب کے دیگر 10 کے قریب حلقوں میں پوزیشن تھوڑی سی کمزور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے 9 مئی کو کچھ کیا ہے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، تنقید کا برا نہیں مناتے لیکن ایک حد تک ہونی چاہیئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage