کیٹ مڈلٹن کی سرجری، ہسپتال میں زیرعلاج
Image

لندن:(ویب ڈیسک) برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن پیٹ کی سرجری کے بعد دو ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گی۔

کینسنگٹن پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنسس آف ویلز کامیاب سرجری کے بعد 10 سے 14 یوم تک ہسپتال میں ہی رہیں گی، تاہم اس کے بعد ان کے کئی ماہ تک شاہی فرائض دوبارہ شروع کرنے کا امکان نہیں ہے۔

شاہی محل نےکیٹ مڈلٹن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ظاہر کیں ، لیکن واضح کیا کہ یہ کینسر سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پرنس آف ویلز بھی اہلیہ کے ہسپتال سےڈسچارج ہونے تک کوئی سرکاری ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے۔ وہ اس وقت بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور بچے معمول کے مطابق سکول جا رہے ہیں۔

برطانوی بیان میں کہا گیا کہ کیٹ مڈلٹن جب تک مکمل صحت یاب نہیں ہو جاتیں وہ کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی، اس پر رائل فیملی معافی چاہتی ہے۔شہزادی کی صحت سے متعلق گاہے بگاہے عوام کو بتایا جاتا رہے گا، تب تک کیٹ مڈلٹن کی طرف سے عوامی ایونٹس میں شرکت نہ کرپانے پر ہم اظہار افسوس ہے۔

دوسری جانب امریکا کے مشہور فیشن میگزین" پیپلز "کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی کے پیٹ کی سرجری سرطان کی وجہ سے نہیں ہوئی،لیکن اس حوالے سے بھی مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بیماری میں مبتلا ہونے اور آپریشن کی نیوز آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح شدیدتشویش میں مبتلا ہیں۔