راولپنڈی:(سنونیوز)چیئرمین بلیوورلڈ سٹی چودھری سعد نذیر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےبلیوورلڈسٹی کی انتظامیہ کوعوامی خدمت کیلئےچن رکھاہے،سیاسی طورپراس علاقےکوڈویلپمنٹ کرناہے۔
تفصیلات کے مطابق چکری انٹرچینج پر مسلم لیگ ن کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتےہوئےچیئرمین بلیووارڈسٹی چودھری سعد نذیر کاکہنا تھا کہ الیکشن میں نہیں چودھری نعیم اعجاز لڑرہےہیں،اس خاندان کادل چودھری ندیم اعجازاوردماغ چودھری نعیم اعجازہیں،آپ سب لوگ اس ملت کےستارےہیں۔
چودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ گندصاف کرناہوتوکیچڑمیں اترناپڑتاہے،علاقےکی ترقی کیلئےجس نے بھی رکاوٹیں ڈالیں عوام جانتےہیں، سیاست میں آنےکامقصدعلاقہ کی تعمیروترقی کرناہے، ہم کاروبارکیلئے نہیںبلکہ علاقے کی تقدیربدلنےکیلئےاکٹھےہوئےہیں،این اے53میں بلیوورلڈمیں آتاہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ء چودھری نعیم اعجاز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہمارےدرواز24گھنٹےکھلےہیں،ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رہےگا،عوام کاچھوٹےسےچھوٹامسئلہ حل کریں گے۔
چودھری نعیم اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستانیوں کو ریلیف دیا اور مہنگائی کو کم کیا،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نوازشریف کے سپاہی ہیں۔ہم علاقے میں ترقیاتی کام کروائیں گے،الیکشن کے نتائج جو بھی ہوں علاقے میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage