12 April 2024

Homeتازہ تریناخوان المسلمون سے تعلق کا الزام، فٹبالر کریم بینزیما عدالت پہنچ گئے

اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام، فٹبالر کریم بینزیما عدالت پہنچ گئے

Football star Benzema files defamation complaint against French minister

اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام، فٹبالر کریم بینزیما عدالت پہنچ گئے

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے فرانسیسی وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ وزیر نے کھلاڑی پر اخوان المسلمون تنظیم سے تعلق کا الزام لگایا تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے اکتوبر میں کہا تھا کہ بینزیما کے سنی مسلم تنظیم اخوان المسلمون سے “روابط” ہیں۔ بینزیما کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزیر کے اس بیان سے کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ اخوان المسلمون پر مصر، روس اور سعودی عرب میں پابندی ہے۔

جیرالڈ ڈرمینین نے یہ بیان اس وقت دیا جب بینزیما نے غزہ کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا غزہ کے لوگ بلا جواز بمباری کا شکار ہیں، جس میں نہ خواتین اور نہ ہی بچوں کو بخشا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رونالڈو نے والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر قیمتی تحفہ دے دیا

اس کے بعد وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ‘بینزیما کا اخوان المسلمون سے پرانا تعلق ہے۔’۔سی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اخوان المسلمون کے نام سے ہائیڈرا سے لڑ رہے ہیں کیونکہ اس سے جہاد کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ 36 سالہ بینزیما مسلمان ہیں اور سعودی عرب کے ایک کلب کے لیے کھیلتے ہیں، اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے بھی کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

اپنی شکایت میں، بینزیماکا کہنا ہے کہ “ان کا کبھی اخوان المسلمون کی تنظیم سے معمولی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی اس کے کسی ایسے فرد سے جو اس کا رکن ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ “انہوں نے مزید کہا: “میں اس حد سے واقف ہوں کہ میری بدنامی کی وجہ سے، مجھے سیاسی کھیلوں میں کس حد تک استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ سب سے زیادہ گھناؤنی بات ہے کیونکہ 7 اکتوبر کے بعد کے ڈرامائی واقعات اس قسم کے بیان سے بالکل مختلف ہیں۔ “

Share With:
Rate This Article