دھونی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ
Image

رانچی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف دو سابق کاروباری شراکت داروں نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں درج کیا گیا ہے۔

انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ ہتک عزت کی اس درخواست پر 18 جنوری کو سماعت کریں گے۔ یہ مقدمہ دھونی کے سابق کاروباری شراکت داروں مہر دیواکر اور سومیا داس نے دائر کیا ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات سے ان کی بدنامی ہوئی ہے۔ اس سے قبل مہندرا سنگھ دھونی کے وکلا نے ان دونوں کے خلاف 15 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ مقدمہ آرکا اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ سومیا اور مہیرا اس کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔

اپنی درخواست میں، دھونی کے سابق کاروباری پارٹنر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دھونی کو مبینہ طور پر ان سے 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق لگائے گئے ’جھوٹے الزامات‘ سے متعلق ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/12/2023/latest/61971/

حال ہی میں دھونی نے مہر دیواکر اور سومیا داس، جو ’آرکا سپورٹس‘ نامی کمپنی کے ڈائریکٹرز ہیں، کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کا احترام نہ کرکے انہیں تقریباً 16 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا۔

سابق انڈین کپتان کے وکیل دیانند سنگھ نے بتایا کہ 2017 ء میں، دونوں ملزموں نے دھونی کے نام پر انڈیا اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔ معاہدے کے مطابق دھونی کو پوری فرنچائز فیس وصول کرنا تھی اور منافع کرکٹر اور شراکت داروں کے درمیان 70:30 کی بنیاد پر بانٹنا تھا۔ ملزمان نے دھونی کو بتائے بغیر اکیڈمیاں قائم کرنا شروع کر دیں اور انہیں کوئی ادائیگی نہیں کی۔