چودھری نثار نے علاقے کو محرومیوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا:چودھری نعیم اعجاز
Image

راولپنڈی :(سنونیوز)چک بیلی خان میں مسلم لیگ نواز کے امیدوارچودھر ی نعیم اعجاز کے الیکشن آفس کا افتتاح ۔لیگی امیدوار پی پی 10 چودھر ی نعیم اعجاز نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔

پی پی 10 الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت ۔الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب سےچودھر ی نعیم اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 سال سے ایک ہی شخص کے ساتھ چلتے رہے،چوہدری نثار علی خان نے علاقے کو محرومیوں کے علاؤہ کچھ نہیں دیا۔چوہدری نثار علی خان کو صرف انتخابات میں رشتہ داریاں اور عوام نظر آتے ہیں۔

چودھر ی نعیم اعجاز کاکہنا تھا کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ تھانہ کچہری کی سیاست کی ،چوہدری نثار علی کس منہ سے عوام کے پاس آئیں گے۔سابقہ نمائندوں نے اپنے منشیوں کے ذریعے عوام کو یرغمال رکھا،منتخب ہوکر علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے۔

امیدوار برائے قومی اسمبلی نے خطاب میں کہا کہ چار بنیادی مسائل کو حل کرنا میرا منشور ہے،گیس ،تعلیمی ادارے ،صحت اور سڑکوں کے مسائل کو حل کریں گے،8 فروری کو میاں نواز شریف کو چھوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننا ہے۔نیا پاکستان بنانے والوں ملک کو معاشی اور اخلاقی کو طور پر تباہ کیا۔ملک کے موٹر ویز ،گودار پوٹ،ائیرپورٹس اور ترقیاتی منصوبے صرف نواز شریف نے دیے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/01/2024/election-2024/64905/

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔ نصیر احمد نے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ریحانہ ڈار کے کاغذات پر عائد مسترد کردیے۔

خیال رہے کہ ریحانہ ڈارنے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف کے مقابلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔سیالکوٹ ریٹرنگ آفسر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا کر مسترد کردیے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے ٹربیونل ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ سیالکوٹ ٹریبونل ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل نے اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی این اے 71 اور پی پی 46 سے منظور کرلیے تھے۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈارسیالکوٹ کے حلقے این اے 71 اور پی پی 46 سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

گذشتہ دنوں والدہ عثمان ڈار نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے کہنے پر ہماری رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا، اس دوران اہلکاروں نے بد سلوکی کی اور بدتمیزی کی انتہا کر دی میرا گریبان پکڑ کر پھاڑ دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے علاوہ گھر میں موجود دیگر عورتوں کیساتھ بھی بدسلوکی کی گئی اور ان کے کپڑے پھاڑے گئے، یہ سب کچھ کسی اور کے نہیں خواجہ آصف کے کہنے پر ہوا ، یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ میں الیکشن لڑنے سے پیچھے ہٹ جائوں لیکن میں ہر صورت الیکشن میں حصہ لوں گی اور میدان میں اتروں گی کیونکہ یہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔

دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ کے ویڈیو بیان پر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرا خاندان دو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہے اور وفا میری سیاسی شناخت ہے، میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے عوام کی محبت کی سیاست کی ہے۔