پاکستان کب آرہے ہیں؟ ہنی سنگھ نے بتادیا
Image

دبئی :(ویب ڈیسک)مقبول ترین بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستان میں بہت سے مداح ہیں جو انہیں بہت پیارکرتے ہیں،وہ جلد ہی اپنے مداحوں سے ملنے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک ریڈیو چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ایک دن ضرور لاہور آئیں گے۔

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر ان کی قسمت میں پاکستان آنا ہوا تو وہ لاہور ضرور آئیں گے اور وہاں اپنے مداحوں سے بھی ملیں گے، تب تک پاکستانی مداح انہیں پیار کرتے رہیں۔تقسیم ہند سے قبل یو یو ہنی سنگھ کے والدین اس وقت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھتے تھے لیکن تقسیم کے بعد وہ بھارت چل گئے۔

تقسیم کے وقت پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہندو اور سکھ پنجابی پاکستان سے چلے گئے تھے جب کہ وہاں سے مسلمان پنجاب پاکستان آئے تھے۔

ہنی سنگھ کے علاوہ بھی دیگر متعدد بھارتی پنجابی گلوکاروں اور فنکاروں کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں سے ہے اور دوسرے اداکار بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/01/2024/entertainment/64859/

اس سے قبل بھارتی فنکار دربار صاحب کرتار پور پہنچے، جہاں پاکستانی فنکاروں نے بھارتی فنکاروں کے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔بھارتی وفد میں اداکار ہریش ورما، شرن کور، جسکرن گل، چندر کمبوج، راج ویندر، بلجیت سنگھ، سپن اور دیگر شامل تھے۔

پاکستانی فنکاروں اداکارہ روبی انعم، قیصر پیا، سردار کمال، اظہر بٹ، آصف اقبال اور شجر عباس نے ان کا استقبال کیا۔

بھارتی فنکاروں کے وفد نے دربار صاحب کرتار پور پر حاضری دی، ماتھا ٹیکا اور لنگر کھایا۔ دونوں وفود کے درمیان مسکراہٹوں اور محبتوں کا تبادلہ بھی ہوا۔نئی فلم ڈرامے آلے کی کاسٹ بھارتی اور پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار قیصر پیا، سردار کمال، آصف اقبال، شاہد خان، روبی انعم، ہریش ورما اور شرن کور شامل ہیں۔

فلم ڈرامہ آلے 19 جنوری کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کے ہیرو ہریش ورما، شرن کور، جسکرن سنگھ، جندر کمبوج، فلم کی پروموشن کے لیے خاص طور پر کرتار پور آئے۔فلم ڈرامہ آلے لہندے اور چڑھدے پنجاب کی مشترکہ کہانی ہے، جس کی شوٹنگ لندن اور پاکستان میں کی گئی۔