جمشید اقبال اورمسرت چیمہ کے بیٹے کی والدین کی رہائی کیلئے عدلیہ سے اپیل
Image

لاہور: (سنو نیوز) تحریک انصاف کے رہنمائوں جمشید اقبال اور مسرت چیمہ کے صاحبزادے نے والدین کی رہائی کیلئے عدلیہ سے اپیل کر دی۔

کمسن آرش جمشید چیمہ اپنے ویڈیو پیغام  میں والدین کی رہائی کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔ آرش جمشید چیمہ نے کہا کہ 11 مئی کی رات کو میرے والدین کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل میں قید کیا گیا، اتنے روز گزرنے کے باوجود ہمیں ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

آرش جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارے گھر پر بھی سول اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بھاری اسلحے کے ساتھ چھاپہ مارا۔ صحت کی پیچیدگی سے دوچار میرے بھائی کو اٹھایا گیا، ہم دونوں بھائیوں کی ویڈیو بنائی گئی، یہ تک معلوم نہیں ہو رہا کہ والدین کس حال میں ہیں، ان سے کیا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

آرش نے ویڈیو میں کہا کہ ہمارے ذہنوں میں طرح طرح کے خدشات جنم لے رہے ہیں، رات کو سو نہیں سکتا۔ پولیس کا چھاپہ، والدین کی صورت آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے، بتایا جائے میرے والدین کا قصور کیا ہے، ان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں ہے؟

بچے نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز سے اپیل ہے کہ میرے والدین کو رہا کرایا جائے۔ چھاپے مارنے کے دوران پورے گھر کی وڈیوز بنائی گئں ہیں، ہم دونوں بھائیوں کی تصاویر بھی بنائی گئں ہیں جبکہ ہم کو پہلے ہی سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage