ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
ممبئی :(سنونیوز) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ممبئی میں کھیلے جارہے ورلڈکپ سیمی فائنل میں اپنے کیرئیر کی پچاسویں سنچری سکور کی اور لیجنڈ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی لچنڈ سچن ٹنڈولکر نے اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریاں بنائی تھیں۔ انہوں نے 451 ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جبکہ جبکہ ویرات کوہلی نے 50 ویں سنچری 291 ون ڈے اننگز میں مکمل کی جس کے بعد انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
یہ بھی پڑھی:نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان صلح
یہ ہی نہیں ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ 2023ء میں 3 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 600 سےزائد رنز بنا لیے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں زیادہ رنز بنائے تھے جس کو ویرات کوہلی نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
History made in Mumbai as Virat Kohli overtakes Sachin Tendulkar’s long-standing record for ODI centuries 😲#CWC23 | #INDvNZhttps://t.co/OkhNstQPcK
— ICC (@ICC) November 15, 2023
تفصیل کے مطابق ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ 2023 ء کے سیمی فائنل میچ میں اپنی 50 ویں ون ڈے سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے عالمی ریکارڈ سے آگے نکل گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں کل 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔ ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 15 نومبر 2023 ء کے دن کو یادگار بنا دیا ہے۔
آج تک دنیا کا کوئی بلے باز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 سنچریاں بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا ، لیکن ویرات کوہلی نے آخر کار ورلڈ کپ 2023 ء کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 50 ون ڈے سنچریاں بنانے کا بڑا سنگ میل حاصل کیا۔
ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں:
1: ویرات کوہلی (50سنچریاں)
2: سچن ٹنڈولکر (49سنچریاں)
3: روہت شرما (31سنچریاں)
4: رکی پونٹنگ (30سنچریاں)
5: سنتھ جے سوریا (28سنچریاں)
6: ہاشم آملہ (27سنچریاں)
یہ بھی پڑھیں:گھر پر میچ دیکھیں!! ویرات کوہلی کا پیغام
ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 80ویں سنچری بنائی:
اس دوران ویرات کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 80 سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے نام ہے۔ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 100 سنچریاں بنا چکے ہیں۔
عظیم کھلاڑیوں کی اس فہرست میں بلے باز ویرات کوہلی 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق عالمی چیمپئن کپتان رکی پونٹنگ 71 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر کمار سنگاکارا 63 بین الاقوامی سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں:
1: سچن ٹنڈولکر (100سنچریاں)
2: ویرات کوہلی (80سنچریاں)
3: رکی پونٹنگ (71سنچریاں)
4: کمار سنگاکارا (63سنچریاں)
5: جیک کیلس (62سنچریاں)
6: ہاشم آملہ (55سنچریاں)
A half-century of CENTURIES 🤯
Virat Kohli, take a bow! 🙌#CWC23 | #INDvNZ pic.twitter.com/k2TJEURgfz
— ICC (@ICC) November 15, 2023