Homeتازہ ترینعربی زبان سکھانے کے لیے یوٹیوب پرخصوصی پروگرام لانچ

عربی زبان سکھانے کے لیے یوٹیوب پرخصوصی پروگرام لانچ

عربی زبان سکھانے کے لیے یوٹیوب پرخصوصی پروگرام لانچ

ریاض:(ویب ڈیسک )سعودی عرب کی جانب سے عربی زبان سیکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے یوٹیوب پرعربی سیکھانے کےلیے خصوصی پروگرام لانچ کردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق غیرعرب افراد کوعربی زبان سیکھانے کے لیے ’کنگ سلمان کلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج‘ کی جانب سے شارٹ کورسز کرانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔مرکز کی جانب سے روزمرہ امور میں استعمال ہونے والے عربی کے جملے آسان طریقے سے سیکھانے کے لیے مختلف گریڈ کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

’العربیہ للعالم‘ کے عنوان سے یوٹیوب پرلانچ کیے گئے چینل میں 100 سے زائد شارٹ کورسسز متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے غیرعربی دان طبقہ باسانی عربی زبان سیکھ سکتے ہیں۔کورسز کی تیاری عربی زبان کے ماہرین کے تعاون سے کی گئی ہے۔ جبکہ کورس کو پیش کرنے کے لیے بھی غیرروایتی طریقے کو اپنایا گیا ہے تاکہ عربی زبان سے ناواقف افراد کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چینل میں سعودی عرب کی ثقافت سے بھی لوگوں کو متعارف کرایا جائے گا جس کےلیے خصوصی پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔دنیا بھر بالخصوص پاکستان سے ہنر مند افراد کی بڑی تعداد ملازمت کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتی ہے تاہم عربی زبان سے نابلد ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ایسے افراد کے لیے یوٹیوب سے عربی زبان سیکھنا سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article