12 April 2024

Homeٹیکنالوجیارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل جیت لیا

ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل جیت لیا

ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل جیت لیا

ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل جیت لیا

سیول :(ویب ڈیسک )پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیکن ورلڈ ٹوور فائنل 2023 جیت لیا۔فائنل میں ارسلان ایش نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو کو شکست دی۔

سی بی ایم کے نام سے پہچانے جانے والے کورین کھلاڑی پاکستانی گیمر کے سامنے بے بس نظر آئے اور فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 1-3 سے ہرایا۔ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ایوو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستانی گیمر کو ٹیکن کا بہترین کھلاڑی کہا جاتا ہے اور وہ دنیا کے تمام بڑے ٹیکن ٹوور ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکے ہیں۔گذشتہ ماہ ارسلان ایش نےملائیشیا میں ہونے والی ٹیکن سیون چیمپئن شپ بھی جیتی تھی،انہوں نےفائنل میں جاپانی حریف کو 0-3 سے مات دی تھی۔

ارسلان ایش کو چیمپئن شپ میں ابتدائی طور پر شکست سے دوچار ہونا پڑا تاہم انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے،ارسلان ایش ٹیکن 7 کے 4 ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئےتھے۔

اس سے قبل ارسلان ایش اپرائزنگ کوریا 2023 مقابلہ جیتنے میں بھی کامیاب رہے،انہوںنے جنوبی کوریا کے گالوگونے کو 3-0سے شکست دی تھی۔رواں سال اگست میں ارسلان ایش نے لاس اینجلس میں ٹائٹل جیت کر چوتھی مرتبہ ایووچیمپئن بننے کا اعزا ز اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل ارسلان نے امریکا میں ہونے والے کومبو بریکر ایونٹ میں چیمپٸن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ای اسپورٹس ٹیکن 7 فاٸنل میں ارسلان نے جنوبی کورین پلیٸر نی کو شکست دی۔ ارسلان ایش نے مسلسل دوسری بار کومبو بریکر کا ٹاٸٹل اپنے نام کیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیٸر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔

لاہور کے علاقے داروغے والا سے تعلق رکھنے والے ارسلان نے اس کھیل میں مہارت حاصل کرتے ہوئے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے اِیوو 2019 میں فتح حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ارسلان صدیقی نے جاپان میں’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیت لیا

Share With:
Rate This Article