دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈائون لوڈ کی جانیوالی ایپس
Image
دبئی:(ویب ڈیسک) گذشتہ کچھ سالوں سے دنیا بھر میں سوشل میڈیا بہت مقبول ہوتا جا رہا ہے جس وجہ سے سوشل میڈیا کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ویب سائٹس سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کیجانب سے ایکس پر 2022 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشنز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کیجانب سے پیش کی جانے والی اس فہرست کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ایپ ٹک ٹاک رہی ہے دوسرے نمبر پر انسٹا گرام تیسرے نمبر پر فیس بک چوتھے نمبر پر واٹس ایپ اور پانچویں نمبر پر ٹیلی گرام ہے۔ اسکے علاوہ بچوں میں مقبول گیم سب وے سرفرز چھٹے، سٹمبل گائز ساتویں، سپاٹی فائے آٹھویں، شین نویں جبکہ میسنجر دسویں نمبر پر ہے، اس فہرست میں ایلون مسک کے ایکس کا 16 ویں نمبر پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہیکنگ سے بچنے کیلئے طاقتور پاسورڈ کیسے بنایا جائے؟ عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی اس فہرست سے یہ بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد کے اثرات 2022 میں محسوس کیے جا رہے تھے کیونکہ اس سال بزنس کمیونیکیشن ایپس زوم اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کو کم ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اسکے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں والی ایپلی کیشنز کو بھی کم ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے کیونکہ سکولز اور یونیورسٹیاں اس سال اپنے روایتی تدریسی نظام کیطرف واپس آ گئی تھیں۔ دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے یورپین یونین میں اشتہارات کے بغیر دونوں پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر ماہانہ فیس عائد کر دی ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی طرف سے پہلے ہی ماہانہ فیس دینے پر بلیو ٹک کی فراہمی کی جا رہی ہے اور اب پلیٹ فارمز نے سبسکرپشن کے نئے آپشنز بھی متعارف کرادیے ہیں۔ کمپنی میٹا کیجانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپین یونین کے تمام رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں صارفین اشتہارات کے بغیر فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کے بدلے ماہانہ فیس ادا کرنیکا آپشن استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یورپین یونین کے صارفین اشتہارات کے بغیر ڈیسک ٹاپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کرنیکی ماہانہ فیس 10 یورو جبکہ موبائل فون صارفین ماہانہ 13 یورو ادا کرینگے۔ کمپنی کے مطابق اس فیس کی مدت یکم مارچ 2024 تک رہے گی تاہم مذکورہ مدت کے بعد ڈیسک ٹاپ صارفین ماہانہ 6 یورو جبکہ موبائل صارفین ماہانہ 8 یورو اضافی فیس بھی دیں گے۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ اضافی فیس گوگل اور ایپل کیجانب سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کی مد میں لی جائے گی جو کہ دونوں کمپنیاں یکم مارچ 2024 سے وصول کریں گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage