اسلام آباد:(سنونیوز) نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ٹیم تشکیل دینے کے لیے سیاسی حلقوں کے ساتھ مشاور ت کاآغاز کردیا ہے ،بہت سی اہم شخصیات کو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے والے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو وزیرخارجہ کے لیے مضبوط امیدوارقرار دیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ حفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ اور گوہر اعجاز کو وزارتِ صنعت و پیدوار ملنے کا امکان ہے۔
ڈاکٹر شعیب سڈل کا نام وزارتِ داخلہ کیلئے جبکہ وفاقی وزیر قانون کیلئے احسن بھون کے نام پر غورکیا جارہاہے۔ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے ناموں کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیے جانے پر غور جاری ہے۔
مودجود اٹارنی جنرل منصور اعوان کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نگران وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو کام جاری رکھنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر نگران کابینہ کا تعداد کم رکھی جائے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage