سونے کی قیمت میں اضافہ
Image

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہوکر 228550 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق10گرام سونا 215 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 945 روپے کا ہوگیا جبکہ 9 ڈالر اضافے سے دبئی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2188 ڈالر فی اونس دیکھا گیا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ رواں ماہ 2 مارچ 2024ء سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن طو پر 3500 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا تھا۔

2 مارچ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے سے 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپےاضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 4 مارچ کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2106ڈالر کی سطح تک جا پہنچی تھی۔اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 221200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 771روپے کے اضافے سے 189643 روپے ہوگئی تھی۔

بعد ازاں 7 مارچ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 2056ڈالر تک جاپہنچی تھی جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپےاضافے کے بعد فی تولہ سونا 215900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 185100روپے ہوگئی تھی۔

8 مارچ کو پاکستان میں ایک بار پھر دنیا کی قیمتی دھات گولڈ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔گذشتہ روز پاکستان میں گولڈ کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 25 ہزار400 روپے ہوگئی تھی۔

9 مارچ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس اضافے کے بعد پاکستان میں گولڈ کی فی تولہ قیمت2 لاکھ تیس ہزار دو سو روپےہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 372 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے اس کی قیمت 1لاکھ 97 ہزار 360 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage