میں نے مشکل وقت میں کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا : شیخ رشید
Image
اسلام آباد:(سنو نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی سے بلا چھن جانے کے بعد راولپنڈی کی عوام کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں نے کسی کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا واحد سیاستدان ہوں، کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کسی کے خلاف غیر پارلیمانی ، نازیبا زبان استعمال نہیں کی، نہ کروں گا، میں نے 60 تعلیمی ادارے اور چار یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ اور ڈھوک دلال کالج، ماہ بچہ ہسپتال کو مکمل کرنے کے کیے آٹھ فروری کو این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر مہر لگائیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی فیصلہ کرتے وقت دیکھنا ہوگا اس شہر کی خدمت کس سیاست دان نے کی اور کرے گا، قلم دوات جیتے گی خدمت کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیے جائیں گئے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/13/01/2024/pakistan/64303/ خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا اور پی ٹی آئی سے بلا چھن گیا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ پڑھ کر سنا تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن 2021 ء سے پی ٹی آئی کو انتخابات کرانے کا کہتا رہا لیکن سیاسی جماعت نے اس کے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کرائے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔