سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Image

راولپنڈی: (سنو نیوز) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کرکے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران ان کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا جس میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر تبسم عرف قدرمان اور دہشتگرد ساجد عرف سرکنڈی جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بھی کیا۔ کلاچی میں آپریشن کے نتیجے میں دو مزید دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage