سونے کی قیمت میں اضافہ
Image

کراچی: (سنو نیوز) مقامی اور عالمی سطح پر گولڈ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جمعرات کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد دو ہزار 52 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ کی سطح پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی، فی تولہ سونا 300 روپے کمی سے 216100 روپے جبکہ 10گرام سونا 257 روپے کمی سے 185271 روپے کا ہوگیا تھا۔ دس گرام 22 قیراط سونا 169832 روپے کا ہوگیا، عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر کمی سے 2047 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/01/2024/latest/63874/

گذشتہ روز انٹرنیشنل مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان کی لوکل مارکیٹس میں گولڈ کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا تین سوروپے اضافے سے دو لاکھ 16400 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 185528روپے کا ہوا تھا۔

اس سے قبل 9 جنوری 2024ء کوانٹرنیشنل مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان کی لوکل مارکیٹس میں گولڈ کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا تین سوروپے اضافے سے دو لاکھ 16400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 185528روپے کا ہوگیا تھا۔

8 جنوری کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 1900 روپے کمی سے 216100 روپے کا ہوگیا تھا۔ صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 گرام سونا 1629 روپے کمی دیکھی گئی۔ سونا سستا ہوکر 185271 روپے کا ہوگیا تھا۔ جبکہ 10گرام 22 قراط سونا 1 لاکھ 69 ہزار 832 روپے اور عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کمی سے 2047 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/09/01/2024/latest/63741/

اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آخری روز 6 جنوری کو کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعدملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔جبکہ 857 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

6 جنوری کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 45 ڈالرز فی اونس ہو گیا تھا۔ دوسری جانب نئے سال کا پہلا کاروباری ہفتہ سٹاک مارکیٹ کیلئے منافع بخش رہا تھا۔ 100 انڈیکس میں 2064 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا، نئے سال کے شروع میں انڈیکس 62,451 پر تھا۔