لاہور سے اغوا 5 ماہ کا بچہ بازیاب، دکھیاری ماں‌ کے حوالے
Image

لاہور:(سنو نیوز) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کا نوٹس، 5ماہ کا بچہ بازیاب، 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس افسر ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق گرفتار ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے بچے کو اغواء کیا اور 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔ ملزمہ آسیہ بہانے سے ہمسایے کے گھر گئی اور بچے کو کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہو گئی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ آسیہ نے اپنے خاوند شہباز سے مل کر بچے کو شہریار اور اس کے والد اشرف سے طے شدہ ڈیل کے مطابق 2لاکھ میں فروخت کر دیا تھا۔ ملزمان بچے کو وصول کرنے کے بعد نتھوکی گاؤں فرار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/01/2024/latest/63914/

ڈاکٹر انوش مسعود چودھری نے کہا کہ آسیہ ملزمان کے گھر میں ملازمہ ہے اور پہلے سے ان کے ساتھ ڈیل چل رہی تھی۔ معصوم بچے کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

مدعیہ تہمینہ کے گھر 13سال سے اولاد نہیں تھی اور یہ اپنے بھائی سے بچہ لے کر پال رہی تھی۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر ورثا نے ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کا ان کے دفتر آ کر شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔