لکی مروت: گھر میں خون کی ہولی ، 10 افراد قتل
Image
لکی مروت:(سنو نیوز) لکی مروت میں تختی خیل کے علاقے میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی،فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد قتل کر دیے گئے۔ قتل ہونے والوں میں 2 خواتین،2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، واقعے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں، مکان میں دو بھائی عملدار اور تابعدار رہائش پزیر تھے، بدقسمت خاندان کا گھر گاوں سے باہر اپنی زمینوں میں ہے، آج صبح اہل علاقہ کو پتہ چلا کہ گھر میں لاشیں پڑی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین سے چار روز پہلے کا معلوم ہوتا ہے، اہل علاقہ نے احتجاج کیلئے مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کیے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63544/