جمشید اقبال اورمسرت چیمہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت
Image

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ایڈووکیٹ آصف شہزاد ساہی امیدوار کی طرف سے پیش ہوئے۔ جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے این اے 121 اور پی پی 153 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ دونوں میاں بیوی پر اشتہاری ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/23/05/2023/latest/23649/

خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی 2023ء میں جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا تھا۔ وکیل ملک محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید سے میری جیل میں ملاقات ہوئی، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیں گے۔

وکیل محمد ریاض کا کہنا تھا کہ جمشید اقبال چیمہ رنجیدہ ہیں کہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن یہ اہم اعلان وہ خود کریں گے۔دونوں سمجھتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسے گروہ کیساتھ چلنے کا سوچ نہیں سکتے جو ریاست یا اس کے اداروں پر حملہ آور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

  https://sunonews.tv/17/05/2023/%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D8%B3%DB%92/22719/

دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کے کیسز میں لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں آئندہ ماہ 10 فروری 2024ءتک توسیع کردی ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکی۔انسداددہشت گردی کی عدالت نے جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کرتے ہوئےشامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ ان کیخلاف لاہور تھانہ سرور روڈ میں 2 مقدمات درج ہیں۔