سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا
Image

لاہور: (سنو ٹی وی) سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ 110 سے 150 سی سی بائیکس کی قیمتوں میں 26 سے 41 ہزار کا اضافہ کیا گیا. 2 ہفتوں میں سوزوکی نے مجموعی طور پر 66 ہزار تک بڑی بائیکس مہنگی کردیں۔

سوزوکی جی ڈی 110 ایس 26 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار کی ہو گئی ۔ سوز وکی جی ایس 150 سی سی 29 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے کی ملے گی۔ سوزوکی جی ایس ایکس 125 سی سی 38 ہزار بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار کی دستیاب ہوگی جبکہ سوزوکی جی آر 150 سی سی 41 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار کی ہوگی۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک نئی پروڈکٹ سوزوکی Inazuma GW 250 JP2 شامل کی ہے، جس کی قیمت9 لاکھ 80 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان میں سوزوکی بائیکس کی نئی قیمتیں 10 فروری 2023 سے لاگو ہوں گی اور اس سے بہت سے افراد کے لیے موٹر سائیکل خریدنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود،پہلے کی اطلاع کے مطابق تمام موٹر سائیکلوں کی بکنگ بند ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage