12 April 2024

Homeتازہ ترینتیسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کے نام، سیریز پاکستان نے جیت لی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کے نام، سیریز پاکستان نے جیت لی

پاکستان ویمنز

تیسرا ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کے نام، سیریز پاکستان نے جیت لی

کوئنز ٹاؤن:(سنو نیوز) پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت قومی ٹیم کو6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے مابین 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی گئی، کیویز ویمنز نے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمنز ٹیم کے نام رہی، پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔


کوئنز ٹاؤن نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کیجانب سے ٹاپ سکورر سدرہ امین رہیں، انہوں نے 38 بالز پر 43 رنز بنائے، اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز سکور کر کے نمایاں رہیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنا لیے تھے جسکے بعد ہونیوالی بارش کیوجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرلی ہے، قومی تیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔

دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچز کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری اپنے نام کی تھی، پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز ہی بنا سکی۔


قومی ویمنز ٹیم نے 6 وکٹ پر 137 رنزبنائے تھے، عالیہ ریاض 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں جبکہ منیبہ علی نے 35 رنز بنائے، پاکستان کی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔

ہدع کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بنا سکی، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں لیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں بھی نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جو پاکستان ویمنز ٹیم کی 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔


نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے تقصان پر127 رنزبنائے تھے، پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کر لیا،نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے 5چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیںجبکہ سوزی بیٹس نے 28 رنز سکور کیے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی طرف سےپہلے ٹی 20میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے صرف 18 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جسکے بعد اوپنر شوال ذوالفقار نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی۔

پاکستان ویمنز کی اوپنرز شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40 رنز کا عمدہ آغاز کیا، منیبہ علی 23 اور شوال ذوالفقار نے 41 رنز سکور کیے، ندا ڈار نے 23 جبکہ عالیہ ریاض جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔

Share With:
Rate This Article