عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے کاغذات نامزدگی منظور
Image
سیالکوٹ:(سنو نیوز) این اے 71 اور پی پی 46 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز کے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں، ریحانہ امتیاز نے مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف کے مقابلے میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ سیالکوٹ ریٹرنگ آفسر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا کر مسترد کردیے تھے، ریحانہ امتیاز نے ٹربیونل ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی، سیالکوٹ ٹریبونل ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل نے اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی این اے 71 اور پی پی 46 سے منظور کرلیے ہیں۔ خیال رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز سیالکوٹ کے حلقے این اے 71 اور پی پی 46 سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف ایلکشن لڑ رہی ہیں، الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے جبکہ اپیل میں جانے کے بعد ان کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ یاد رہے گذشتہ دنوں والدہ عثمان ڈار نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے کہنے پر ہماری رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا، اس دوران اہلکاروں نے بد سلوکی کی اور بدتمیزی کی انتہا کر دی میرا گریبان پکڑ کر پھاڑ دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے علاوہ گھر میں موجود دیگر عورتوں کیساتھ بھی بدسلوکی کی گئی اور ان کے کپڑے پھاڑے گئے، یہ سب کچھ کسی اور کے نہیں خواجہ آصف کے کہنے پر ہوا ، یہ سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ میں الیکشن لڑنے سے پیچھے ہٹ جائوں لیکن میں ہر صورت الیکشن میں حصہ لوں گی اور میدان میں اتروں گی کیونکہ یہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔ دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ کے ویڈیو بیان پر خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرا خاندان دو نسلوں سے مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہے اور وفا میری سیاسی شناخت ہے، میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے عوام کی محبت کی سیاست کی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage