لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں، اب ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، روٹی اور نان کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 25 روپے میں فروخت ہونے والا نان اس وقت عوام کو 40 روپے میں بیچا جارہا ہے، جبکہ سادی روٹی 12 روپے سے بڑھا کر 25 روپے تک کی کر دی گئی ہے۔
روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ آٹا، میدہ اور گیس کی قیمت بڑھنے کے باعث ہوا ہے، جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سستے آٹے کی فراہمی متواتر نہیں ہے، جس کے باعث شہریوں کو بھی مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تمام اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں 30 سے 45 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دالیں، مرغی اور انڈوں کی قیمت نے ہر گزشتہ تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں۔
سردی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث مرغی کے مرنے سے کاروباری افراد کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور مرغی کی شارٹیج کے پیش نظر قیمتوں میں بھاری اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage