
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 40 ویں میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو مسلسل پانچ میچ ہارنے کے بعد کامیابی مل گئی۔ نیدر لینڈز کو ایک سو ساٹھ رنز سے شکست دے دی
England vs Neatherlands Live Score Updates - Cricket World Cup 2023
انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے تین سو انتالیس رنز بنائے۔۔ بین اسٹوکس نے ایک سو آٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بین اسٹوکس نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملان نے ستاسی اسکور بنائے، کرس ووکس اکاون رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔۔ ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم ایک سو اناسی اسکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ انگلینڈ کے عادل رشید اور معین علی نے تین، تین اور ڈیوڈ ولی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیجا ندیمنارو 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر صرف ایک میں ہی کامیاب ہو پائی اور 6 میں ناکام رہی ہے جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی جن میں سے 2 میں کامیاب اور 5 میں ناکام رہی ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2023ء کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو 33 رنز سے شکست دیدی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلیا کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 48 اعشاریہ ایک اوور میں 253 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 64 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان 50 ، معین علی 42 جبکہ کرس ووکس 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 3 جبکہ مچل سٹاک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکس سٹوئنس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔





404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage