کالی مرچ کے مضر اثرات
Image

لاہور: (سنو نیوز) کالی مرچ ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا ایسا مصالحہ ہے، سمجھا جاتا ہے کہ یہ مصالحہ کئی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن اگر آپ اس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

کالی مرچ ایک ایسامصالحہ ہے جو تقریباً ہر پاکستانی گھر میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر اسے کھانے پکانے کی ترکیبوں میں شامل کیاجائے تو کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے دیسی دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔

دراصل اس کا قہوہ پینے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے جو کہ نزلہ، کھانسی، زکام اور ہر قسم کی وائرل بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن کچھ لوگ کالی مرچ کا زیادہ استعمال شروع کر دیتے ہیں جو کہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ الٹا نقصان کا سبب بنتا ہے۔

سانس لینے میں دشواری

اگر آپ کالی مرچ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کی وجہ سے آکسیجن کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس سے انسان آرام سے سانس نہیں لے پاتا۔

جلد کی بیماری

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی جلد خوبصورت اور چمکدار ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ جلد میں نمی برقرار رہے۔ چونکہ کالی مرچ کا اثر گرم ہوتا ہے اس لیے ایسی چیزیں جسم کی نمی کو کم کر دیتی ہیںاور اس سے خارش اور جلن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پیٹ کا السر

جو لوگ کالی مرچ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں انہیں پیٹ کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ اس میں پیٹ کا السر بھی شامل ہے۔ اگر آپ اس مصالحے کو محدود مقدار میں کھانا چاہتے ہیں تو آپ ماہر غذائیت کا مشورہ لے سکتے ہیں۔

حاملہ خواتین کیلئے نقصان دہ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کوگرم تاثیر رکھنے والی غذائوں سے اجتناب رکھنا چاہیے۔ زیادہ مقدار میں کالی مرچ کھانے سے دودھ پلانے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو بعد میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage