آئی ایم ایف پروگرام بحالی کا معاملہ لٹک گیا ،فوری اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان نہیں
Image
آئی ایم ایف پروگرام بحالی کا معاملہ لٹک گیا ،فوری اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان نہیںاسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام بحالی کا معاملہ،آئی ایم ایف سے فوری اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان نہیں ،17 مئی تک کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے سے پاکستان غائب ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بورڈ اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔17 مئی تک کے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے سے پاکستان غائب، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام گزشتہ 9 ماہ سے تعطل کا شکار ہے ۔آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی تک دوست ممالک سے بھی مالی امداد میں تاخیر کے خدشات ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو بجٹ سازی شیڈول متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی پر ابھی تک مطمئن نہیں۔پاکستان نے 30 جون 2023 تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں ۔آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کے اختتام سے پہلے زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر تک کرنے کا دباؤ ہے۔آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے مطابق اضافے کا مطالبہ کررہا ہے ۔