ریاض :(سنونیوز)سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا،عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔
سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا،سعودی ہلال کمیٹی کی جانب سے تمیر،طائف،جازان،مکہ مکرمہ اور دیگر رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئےتھے۔
سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
دوسر ی جانب سعود ی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ آج 29 رمضان المبارک شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، چاند نظر آنے یا نظر نا آنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ 8 اپریل بروز پیر کو مغرب کے وقت سے عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں،اس دوران چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر مقامی عدالتوں کواطلا ع کریں۔
سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا کہ شریعت کے مطابق چاند کودیکھنے کے لیے انسانی آنکھ کے ساتھ ساتھ دوربین بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ شہادتیں جمع ہونے کی صورت میں ہی عید ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر یہ قمری مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا اس طرح عید بدھ کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی اور اس کی عمر اگلے دن مغرب کی نماز کے قریب 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہوگی اس لیے چاند 29 رمضان کو نظر آسکتا ہے اور پاکستان میں بھی عید سعودی عرب کے ساتھ بدھ کے روز ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/08/04/2024/world/76046/404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage