اسلام آباد:(سنو نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وکلا بتائیں گے کہ نوازشریف اہل ہیں یا نہیں ، عدالتی فیصلے سے آج ان کا فائدہ ہے تو کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ہوگا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی نااہل ہوئے تو پانچ سال کے لیے ہوں گے۔ ہمیں سیاسی انتقام کی روایت نہیں ڈالنی چاہیے ، ہر کوئی سمجھتا ہے وہ لاڈلہ ہو مگر یہ چیزیں وقتی ہوتی ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خود کو چوتھی بار وزیراعظم کہنے والا گھر سے نہیں نکل رہا ۔ اس بارالیکشن سے پہلے جو ہورہا ہے ماضی میں نہیں ہوا ۔ بلاول بھٹو کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے بھی کہا ہے وہ مداخلت نہیں کریں گے۔
انہو ں نے ایک اور بیان میں کہا کہ موقع ہے ہم آئین قانون اور تاریخ کو درست کریں۔ امیدہے بارہ سال بعدانصاف ضرور ملے گا ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی اپنی وجہ سے جیل میں ہیں ،انہیں توبہ کرنی پڑے گی ۔ ذاتی انا کی سیاست کو دفن کرکے بہتر مستقبل کا بندوبست کرنا ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات میں فرحت اللہ بابر، ناصر شاہ اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage