ملتان میں پانچ سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل
Image

ملتان: (رپورٹ، ویلرنگ اینڈریو) ملتان کے علاقے قادر پورراں میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے ایک بار پھر سب کے دل دہلا دیے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان کی ٹیم کے ہمراہ مقتولہ بچی کے کا دورہ کیا اور اس کے لواحقین کو قانونی معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ قادر پور راں میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ دو دن پہلے گم ہونے والی پانچ سالہ بچی کو مالی نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ مقتولہ بچی کے لواحقین کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/08/01/2024/latest/63534/

خیال رہے کہ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم"ساحل" نے اگست 2023ء میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں جنوری 2023ءسے جون 2023 ءتک بارہ بچے روزانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنے۔خیال رہے کہ تنظیم "ساحل" 1996 ءسے بچو ں پر ہونیوالے تشدد اور خاص کر ان کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے کام کر رہی ہے

ساحل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں بچو ں سے جنسی زیادتی کےکل دو ہزار 227 واقعات رپورٹ ہوئے اور گذشتہ سا ل کے پہلے 6 ماہ میں 6 سے 15 سال کی لڑکیوں کے 457 واقعات ہوئے جبکہ لڑکوں کے 593 واقعات ہوئے۔